اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کی بندش اور ہمارے 2 ہزار کارکنوں کی گرفتاری کے باوجود مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے لاہور کے عوام بڑی تعداد میں آئے۔
Despite cabal of crooks locking down Lahore (see map) & arresting 2000 of our workers, people of Lahore came in huge numbers to make our 6th Minar-i-Pakistan jalsa a great success. I want to especially thank my Lahorites for not letting me down yet again. Proud of you. pic.twitter.com/rrRiRx5uSl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 26, 2023
بدمعاشوں کے لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2000 کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود، لاہور کے لوگ ہمارے چھٹے مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔ میں خاص طور پر اپنے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ مایوس نہیں کیا۔ تم پر فخر ہے.
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا، مجھے آپ پر فخر ہے۔