تمام صحافیوں کا شکریہ،آج دفتر میں آخری د ن ہے پھر چلا جائوں گا، نواز شریف

پاکستان روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان تمام صحافیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے حق میں اور میرے خلاف لکھا، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں چلا جاؤں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، لوگ صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، صحافی غیبت اور بہتان تراشی سے گریز کریں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید اصلاح کے لیے ہونی چاہیے۔ مریم اورنگزیب اور دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا جو کہ ایک نامناسب فعل ہے۔

 مہنگائی سے پریشان عوام کوکوئی دلچسپی نہیں نواز شریف فی الحال واپس نہ آئیں ، ن لیگ مفاہتی گروپ کی تجویز

جب سے نواز شریف نے 2019 میں لندن آمد کے بعد سیاست میں سرگرمی سے حصہ لینا شروع کیا ہے، اسٹین ہاپ ہاؤس کو پارٹی کے دفتر کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے۔ انہوں نے سفارت کاروں اور دیگر مہمانوں سمیت نمائندوں سے بھی کئی اہم ملاقاتیں کیں۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے لندن میں عمران خان کے حامیوں کے گزشتہ چند سالوں میں ہونے والے مظاہروں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مریم اورنگزیب اور دیگر خواتین کو لندن میں گھیر لیا گیا یہ مناسب اقدام نہیں تھا۔
نواز شریف نے استفسار کیا کہ 4 سال میں یہاں احتجاج کرنے والے پاکستانیوں نے کیا حاصل کیا؟ اگر وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان جا کر کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئندہ ہفتے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، وہاں عمرہ ادا کریں گے اور پھر پاکستان روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ن لیگ کے پارٹی رہنمائوں کی آراء تقسیم

ذرائع نے ان افواہوں کی تردید کی کہ نواز شریف پاکستان واپسی سے قبل دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔ بعض اطلاعات کے مطابق نواز شریف 4 ممالک کا دورہ کریں گے اور سعودی عرب کے علاوہ چین، قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ تاہم پارٹی کے کئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com