اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں دیرپا شراکت داری کی حدود کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔
I wish to convey my profound thanks to President Trump @realDonaldTrump for his leadership role in finalization of the historic US-Pakistan trade agreement, successfully concluded by our two sides in Washington, last night.
This landmark deal will enhance our growing cooperation…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2025
ادھر نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس معاہدے کو پاکستان کی معاشی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون، توانائی کے شعبے میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقام ایک بار پھر مستحکم ہو رہا ہے، اور حکومت نے ہمیشہ قومی مفاد میں معاشی ڈپلومیسی کو ترجیح دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، اس معاہدے کی تفصیلات آئندہ دنوں میں جاری کی جائیں گی، تاہم یہ شراکت داری توانائی، بنیادی ڈھانچے اور برآمدی مواقع کی وسعت میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔