اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں "آپریشن بنیان مرصوص” اور “ معرکہ حق کے دوران پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو ان کے گہرے قومی اتحاد اور بہادری پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "یوم تشکر” منایا گیا۔
اوٹاوا میں ہائی کمیشن کے احاطے میں پاکستانی تارکین وطن اور پاکستان کے دوستوں نے تقریب میں شرکت کی۔ مادر وطن کے دفاع میں جانیں دینے والے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ہائی کمشنر محمد سلیم نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی قیادت اور بہادر مسلح افواج کی طرف سے کئے گئے پورے ملک کے مسلسل عزم کی تعریف کی۔ پاکستان کی تحمل اور بہترین ردعمل کی تعریف کی ،انہوں نے ان دوست ممالک کو بھی سراہا جنہوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی متعلقہ قراردادوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔