132
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی اور ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔
عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے اور تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان 18 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔
جن ملزمان کو طلب کیا گیا ہے ان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو اور دیگر شامل ہیں۔