اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج (بدھ) ملک بھر میں روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے ملک کے قومی شاعر اور فلسفی علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیا لکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہیں قومی شاعر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اور مفکر پاکستان ، شاعر مشرق اور حکیم الامت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا جس کی وجہ سے 1947 میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
انہیں اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں ادبی تخلیقات کے ساتھ ادب کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اسرار خودی، پیامِ مشرق، بانگِ درہ، بال جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کی بہترین تصانیف میں سے ہیں
عظیم شاعر فلسفی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے لیے قوم اس دن کو عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے۔
مختلف سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے اقبال کے فلسفے، زندگی اور جنوبی ایشیا کے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ان کے کردار کو پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دئیےہیں۔