107
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔
پیٹ کمنز 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلز، مارنس لیبوشین، مچل مارش شامل ہیں۔اس کے علاوہ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔تجربہ کار بلے باز ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے