پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی پر 2 روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہونگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی پر 2 روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہوں گے، مذاکرات میں بارڈر سیکیورٹی پر بھی بات کی جائے گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی انٹر ایجنسی کا وفد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ .
ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سلامتی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اس لیے خراب ہوئے ہیں کیونکہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبان افغانستان میں دہشت گردوں سے لڑنے میں ناکام رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca