اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل میں میچ کے دوران گرنے سے یوراگوئین فٹبالر جون ایز کیورڈو انتقال کر گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایزکیرڈو گزشتہ ہفتے ساؤ پالو میں میچ کے دوران زمین پر گر گئے۔رپورٹ کے مطابق فٹبالر کے گرنے کے فوراً بعد میچ روک دیا گیا جس کے بعد تمام کھلاڑی اس کے گرد جمع ہوگئے اور ایمبولینس بلائی گئی اور جون کو اسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جون کی موت دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کے باعث ہوئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبالر شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے، ان کے سب سے چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے اوائل میں ہوئی۔
49