نیٹو کا 3 روزہ سربراہی اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیٹو کا 3 روزہ سربراہی اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع ہو گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر، فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون، نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔فوجی اتحاد کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں یوکرین کی جنگ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، جس میں رکن ممالک کی جانب سے اگلے سال تک یوکرین کے لیے 43 بلین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان متوقع ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات میں ایشیا اور بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔یاد رہے کہ نیٹو کا قیام 1949 میں سرد جنگ کے دوران سابق سوویت یونین کے خلاف کیا گیا تھا، 12 ممالک پر مشتمل یہ اتحاد اب 32 ممالک تک پھیل چکا ہے۔اجلاس میں نئے رکن سویڈن کے سربراہ پہلی بار شریک ہیں، روس کی مخالفت کے باوجود یوکرین بھی نیٹو کی رکنیت کا خواہشمند ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca