پیپلزپارٹی کا آج56واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے

روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے سے شہرت پانے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد 1967 میں لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر رکھی گئی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امیر طبقے کے بجائے عام آدمی کے مسائل پر زور دیا، کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق سے روشناس کروایا، یہی وجہ تھی کہ پیپلز پارٹی عوام میں ایک مقبول جماعت بن کر ابھری، لیکن ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا  اس کے بعد سب سے مشکل وقت پیپلز پارٹی پر آیا، ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دوران جیالوں نے کوڑے کھائے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ضیا دور کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تو عوام نےخوش آمدید کہا ۔

بے نظیر بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ہی مسائل میں گھر گئی۔

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کبھی قیادت کا مسئلہ تھا، کبھی قیادت میں اختیارات کا ٹکراؤ یا دوسری سیاسی جماعتوں سے مقابلے کا چیلنج۔ عام تاثر ہے کہ پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ نوجوان قیادت عام آدمی کا اعتماد کیسے حاصل کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔