24 اکتوبر 1947 کو کشمیری مسلمانوں نے ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف مسلح جدوجہد کرکے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کرایا۔
مرکزی تقریب آج دارالحکومت مظفرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی جس میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم خصوصی شرکت کریں گے۔
یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے اس خطہ کو آزاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح تحریک آزادی ہےہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے پاکستان میں شامل ہوں گے۔