پاکستان کا 76واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں کو خوبصورتی سے روشن کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر قومی پرچم، جھنڈے، بانیان پاکستان کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لاہور میں محفوظ شہید گیریژن پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈ آف آنر کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈ آف آنر کے فرائض سنبھالے۔

بعد ازاں لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی دی۔

گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل قیصر سلیمان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

گزشتہ رات 12 بجے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور کے اتحاد ٹاؤن میں بھی جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد آتش بازی سے محظوظ ہوئی۔

اسلام آباد میں بھی آسمان کو مختلف رنگوں سے سجایا گیا، ایف نائن پارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ پشاور میں جشن آزادی کا آغاز شاندار آتش بازی سے کیا گیا۔ ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔