126
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا۔دنیا بھر سے 140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے خطاب کریں گے، وزیراعظم انوارالحق پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف مکالمے 19 ستمبر کو ہوں گے
وزیراعظم کی 20 ستمبر کو کلائمیٹ ایمیشن سمٹ میں شرکت کا امکان ہے جب کہ وہ 20 ستمبر کو وبائی امراض سے بچاؤ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق انور حق کاکڑ 20 ستمبر کو ہونے والی مالیاتی کانفرنس میں جی 77 اور مالی وسائل پر بھی بات کریں گے۔اس دوران نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔