اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی احتساب بیورو کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے ایوان میں پہنچی
، بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی کی اطلاع پر وہ اپنی آمد اور رخصتی کا اندراج کروانے کے بعد وہاں سے چلی گئیں۔.
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی، وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی ٹیم کی جانب سے نیب ٹیم کو بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی یہاں نہیں ہیں، جس پر نیب کی ٹیم اپنی آمد کا اندراج کروانے کے بعد وہاں سے چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ نیب کی ٹیم کل دوبارہ چیف منسٹر ہاؤس سے رابطہ کرے گی جبکہ نیب ٹیم نے خیبر پختونخوا پولیس کی ٹیم سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔.
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔.