اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹلی میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کے کیس میں مطلوب شخص کو پاکستان سے اٹلی کے حوالے کر دیا گیا۔
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ پاکستان سے لڑکی کے والد کی حوالگی انصاف کی جانب اہم قدم ہے۔
پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے والد کو نومبر میں ایک پاکستانی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا۔اٹلی میں مقتولہ کے 2 کزن اور ایک چچا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتول نے طے شدہ شادی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا، متوفی کی باقیات اٹلی میں اس کے گھر کے قریب سے ملی ہیں۔