اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم سیل نے انٹرنیٹ کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوزشیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بچوں کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام نے ملزم سلطان محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔