اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آج رات سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، پارٹی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو لانگ مارچ کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو چار ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جنوبی اضلاع میں ڈی آئی خان تک لانگ مارچ کی قیادت علی امین گنڈا پور کریں گے، مالاکنڈ ڈویژن میں مراد سعید اور ہزارہ میں اسد قیصر اور شاہ فرمان کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کروں گا
انہوں نے کہا کہ عمران خان چاروں صوبوں میں کارکنوں سے روزانہ شام ساڑھے چار بجے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔