اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترک ڈرامہ کورولس عثمان کے اداکار اور انکی اہلیہ ملبے تلے دب کر چل بسے گزشتہ ہفتے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے میں مشہور ترک سیریز کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔
جگدوس جانکایا اور ان کی اہلیہ زالان ٹائیگرس بھی ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر مر گئے۔
جگدوس اور ان کی موسیقار بیوی زالان کی موت کی تصدیق پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم نے انسٹاگرام پر کی ہے۔
پروڈکشن کمپنی نے دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ جگدوس جانکیا اپنی اہلیہ سمیت ترکی میں زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں، ساتھ ہی ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔
جگدوس جنکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی، جسے ‘کورولش عثمان بھی کہا جاتا ہے، میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئیں