اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیز ےشاہ ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنا چکی ہیں۔.
حال ہی میں علیزے شاہ ایک نئی میوزک ویڈیو ‘کنگ میں نظر آئیں جس میں وہ پرفارم کرتی نظر آئیں لیکن ان کے نامناسب لباس نے انہیں ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار بنا دیا۔.
جہاں ویڈیو میں علیزہ شاہ کی اداکاری کو ان کے مداحوں نے بہت سراہا، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے نامناسب اور بے ہودہ قرار دیا۔.
یاد رہے کہ علیزے نے اس سے قبل اس گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔.
واضح رہے کہ علیزہ نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کا جوہر دکھایا ہے جن میں عشق تماشا، عہد
وفا اور میرا دل میرا دشمن شامل ہیں۔.