اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کی
حمایت کرنے پر گرفتار ہونے والی معروف اداکارہ ترانے علی دوستی
کو رہا کر دیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار 38 سالہ مشہور ایرانی اداکارہ ترانے علی دوستی
کو ضمانت پر رہا ئی ملی۔ ترانہ علیدوستی، جنہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی سیلز مین میں اداکاری کی تھی
کو جھوٹ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں
مظاہروں کے دوران ہونے والے مبینہ جرائم کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ
پر لکھا کہ ہر وہ بین الاقوامی ادارہ جو اس خونریزی کو دیکھ رہا ہے اور کارروائی نہیں کررہا ہے وہ انسانیت کی توہین ہے۔د
17 دسمبر کو اپنی گرفتاری سے چند دن پہلے، علی دوستی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پہلے احتجاج کرنے والے
محسن شکاری کی پھانسی کے ردعمل میں بولیں۔