183
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ چلے گئے۔
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی لندن ٹریننگ کے لیے نامزدگی سے متعلق 4 اگست کو خط سامنے آیا تھا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جج کو جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے نامزد کیا تھا۔
خط کے متن کے مطابق ٹریننگ کے لیے جج فیضان حیدر کے بجائے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے۔ جج ہمایوں دلاور 5 اگست سے 13 اگست تک لندن میں ہونے والی ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔یہ ٹریننگ سیشن برطانیہ کی ہل یونیورسٹی میں منعقد ہونا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اسلام آباد سے ججز کی جوڈیشل کانفرنس میں شامل ہونے کا سلسلہ دو ماہ سے جاری تھا اور ویزے نہ ملنے پر کچھ ججز کو تبدیل کیا گیا اور دیگر ججز کو شامل کیا گیا۔