198
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)افغان عبوری حکومت نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے ورکرز کنونشن کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ایسے حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی عسکریت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم پاکستان نے افغان حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرے۔