361
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا سے پہلے کا حج کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد بھی 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا بڑا اعلان ،خواتین اب محرم کے بغیر عمرہ کر سکیں گی
ڈاکٹر توفیق الربیع نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر توفیق الربیعی نے حج کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ عمرہ کے لیے جامع انشورنس فیس 235 ریال سے کم کر کے 88 ریال اور حاجیوں کی انشورنس فیس 109 ریال سے کم کر کے 29 ریال کر دی گئی ہے۔
بچوں کیساتھ عمر ہ ادائیگی کے لیے کم از کم عمر کی حد 5 سال مقرر
عمرہ ویزہ رکھنے والے اب ملک بھر میں گھوم پھر سکتے ہیں، باقی تمام ویزہ رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے مطابق 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ویزا جاری کرنے کی اجازت دی گئی۔