فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ تھم   سکی، 3 سالہ فلسطینی بچہ شہید

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق 3 سالہ محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی بمباری سےخوفزدہ 4 سالہ فلسطینی بچہ انتقال کر گیا

محمد التمیمی، جو ہسپتال میں زیر علاج  تھا ، پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واقعے پر فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق اسرائیلی تحقیقات پر کوئی بھروسہ نہیں ہے اور فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں سال اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

غزہ اور ر فاہ پراسرائیلی طیاروں کی بمباری ، 10 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے،متعدد زخمی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com