اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ کے ،صہیونی فوج کی جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید 45 فلسطینی شہید ۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت الہی میں 6 رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 45 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر دو روز تک قبضے کے بعد اسرائیلی فوج اب اسپتال سے نکل گئی ہے تاہم وہ انخلا کے دوران کئی مریضوں کو اپنے ساتھ لے گئی جب کہ اسپتال سے 8 فلسطینیوں کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ . دوسری جانب لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں مزید 19 افراد شہید ہوگئے جب کہ جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کیے، جن میں اسرائیلی فوجی اہداف اور ایک شہری علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
97