البرٹا حکومت بچوں کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کیلئے تجاویز پر عمل کر رہی ہے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کی حکومت بچوں کی دیکھ بھال کی لائسنس یافتہ سہولیات میں بچوں کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کیلئے تجاویز پر عمل کر رہی ہے۔
پچھلے موسمِ خزاں میں، کیلگری میں متعدد لائسنس یافتہ بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات کو آنتوں کے جراثیم ای کولائی (E. coli) کے خوفناک پھیلاؤ (outbreak)کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو صوبےکی تاریخ میں سب سے بڑا تھا۔ جوابی اقدام کے طور پر، البرٹا کی حکومت نے فُوڈ سیفٹی اور لائسنس یافتہ سہولیات کی بنیاد پر چائلڈکیئر ریویو پینل (جائزہ) قائم کیا تھا تاکہ اس واقعہ کے بارے میں حالات کا مکمل جائزہ لیا جائے اور اسے دوبارہ وقوع پذیر ہونے سے روکنےکے طریقے تجویزکئے جا سکیں۔
پینل کے سات مہینےکے جائزے کے نتیجےکے طور پر ایک حتمی رپورٹ تیارکی گئی ہے جس میں 12 بنیادی تجاویز اور 27 ذیلی تجاویز شامل ہیں۔ تجاویزکا مرکز تین اہم موضوعات ہیں:
• غذاکی حفاظت کی ایسی ثقافت کو پروان چڑھانا جو بچوں کیلئے اعلٰی معیار، حفاظت اور صحت مند تعلیمی ماحولیات کی تائیدکرتی ہو
• غذاکی حفاظت کیلئے پبلک پالیسی، قانون سازی اور معائنےکے نظام
• نظام کی صف بندی اور انضمام
جائزہ لینے والے پینل کا خیال ہےکہ یہ تجاویز غذاکی حفاظت کا نظام تیارکرنےکیلئے مُفید ہیں، جو قابلِ بھروسہ اور تابع احتساب ہو اور وہ خاندانوں اور ان کے بچوں کے گرد مرکوز ہو۔
"پِچھلے سال ای کولائی (E. coli) کے پھیلاؤ نے خاندانوں پر خوفناک اثر ڈالا، اور ہم اس بات کو یقینی بنانےکیلئے پُر عزم ہیں کہ ہمارے صوبے میں اس جیسا واقعہ دوبارہ وقوع پذیر نہ ہو۔ ہم نے جائزہ لینے والا جو پینل قائم کیا ہے اس نے وباء کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینےکیلئے اہم کام کیا ہے تاکہ اسی طرح کی وباء کے پھیلاؤ سے بچاؤکیلئے تجاویز فراہم کی جائیں۔ ہماری حکومت کا ارادہ ہےکہ ہم ہر اس تجویز پر عمل کریں جس سے ہم بچوں کی حفاظت کر سکیں اور نظام پر اعتمادکو بحال کر سکیں۔”
ڈینیئل اسمتھ، پریمیئر(Danielle Smith, Premier)
البرٹاکی حکومت پینل کی رپورٹ کو قبول کر چکی ہے اور وہ تجاویز پر عمل کرنےکیلئےکام کرنا شروع کر دےگی، بشمول واضح توقعات اور پبلک ہیلتھ کے معائنوں کے طریقہ کارکا ایک فریم ورک قائم کرنا۔ مثال کے طور پر، بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات/کھانےکی تقسیم والی سہولیات پر معائنوں کی کثرت کو بڑھانے اور بچوں کی دیکھ بھال والی سہولیات میں جوابی اقدام کے اوقات میں بہتری لانےکیلئے پہلے ہی سے کام جاری ہے جہاں غذاکے تحفظ میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
"جائزہ لینے والے پینل کی مہارت سے فائدہ اٹھاکر اور متاثرہ خاندانوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرکے، ہم نے بچوں کی دیکھ بھال کی لائسنس یافتہ سہولیات میں غذا کی حفاظت کے نئے معیارات کی بنیاد رکھنا شروع کر دی ہے۔ یہ کام البرٹا کے بچوں کی دیکھ بھال کے نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دے گا اور والدین کو حوصلہ اور خود اعتمادی فراہم کرے گا کہ ان کے بچے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔”
ایڈری آنا لاگرینج(Adriana LaGrange)، وزیرِ صحت
ان تجاویز پر عمل کرنےکیلئے بھی منصوبہ بندی جاری ہے جس کیلئے تمام لائسنس یافتہ بچوں کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو والدین کے جائزہ لینےکیلئے اپنی نہایت تازہ ترین پبلک ہیلتھ کے معائنوں کی رپورٹوں کو نمایاں طور پر آویزاں کرنےکی ضرورت ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دےگا کہ والدین اس بات کو سمجھتے ہوں کہ انہوں نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت پرکھانےکی حفاظت کے بارے میں خدشات کی اطلاع کیسے دینی ہے۔
"ہر روز، البرٹاکے والدین بچوں کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں پر اپنے بھروسےکا اظہارکرتے ہیں۔ اس رپورٹ میں دی گئی تجاویز کے ذریعے، ہم اس بھروسےکو دوبارہ قائم کرنا شروع کر سکتے ہیں جو ای کولائی (E. coli) کے پھیلاؤکے خوفناک اثرات کی وجہ سے اُٹھ گیا تھا۔ ہم غذاکے تحفظ کی ثقافت کو قائم کرنےکیلئے پُر عزم ہیں، جو بچوں کی حفاظت اور فلاح و بہبودکو یقینی بنانے پر مرکوز ہے، تاکہ والدین یہ جانتے ہوئے کہ ان کے بچے محفوظ ہیں اور ترقی کر رہے ہیں، اسکولوں یا اپنےکاموں پر جا سکیں۔”
مَیٹ جونز (Matt Jones)، ملازمتوں، معیشت اور تجارت کے وزیر
جبکہ ایسیتجاویز موجود ہیں جنہیں فوری طور پر لاگو کیا جا سکتا ہے، دیگر کو وقت کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار لاگوکیا جائے گا، بشمول قانون سازی میں ممکنہ تبدیلیاں۔ اضافی طور پر، کچھ تجاویزکیلئے مزید تجزئیے اور خاندانوں، بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات، لائسنس یافتہ فُوڈ اسٹیبلشمینٹس اور فُوڈ سروسز انڈسٹریز کے ساتھ مزید مشغولیت کی ضرورت ہوگی۔ البرٹا کی حکومت جائزہ لینے والے پینل کی طرف سے دی گئی باقی ماندہ تجاویزکا تجزیہ کر رہی ہے۔
پھیلاؤکی تفتیشی رپورٹ
ای کولائی (E. coli) کے پھیلاؤ کے دوران، البرٹا ہیلتھ سروسز نے ایک تفتیش کی ابتداء کی تھی جس کا مقصد فوری طور پر قابو پانےکے اقدامات سے آگاہ کرنا، اضافی کیسوں کو روکنا اور پھیلاؤ کے ماخذکا تعین کرنا تھا۔ جب پھیلاؤ ختم ہوا، تو اے ایچ ایس نے ماخذکی تفتیش جاری رکھی۔
متاثرہ والدین، ڈےکیئر چلانے والوں اور مرکزی باورچی خانےکے عملےکے ساتھ کئی ماہ مشغول رہنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنےکے بعد، مرکزی باورچی خانے سے نکلنے والا ایک کھانا معائنےکا ذریعہ ہونےکی وجہ سے انتہائی مشکلات کے ساتھ سامنے آیا تھا۔ مورخہ 29 اگست، 2023ء کو دوپہر کےکھانے میں پیش کئے جانے والے بڑے گوشت کے ٹکڑے، ان لوگوں کیلئےکھانےکی ممکنہ چیز تھی جس میں ای کولائی (E. coli) شامل تھا، جو معمول کے مینو سےکھانا کھاتے تھے۔
ان لوگوں کیلئے بھی جنہوں نے اسپیشل مینو سےکھانا کھایا (جس میں ڈیری کی مصنوعات کے بغیر، گلوٹین کے بغیر یا سبزی)، ممکنہ طور پر آلودگی کا ماخذ 29 اگست کے دوپہرکے کھانےکے دوران پیش کیاگیا، لیکن ٹیسٹ کئے جانے والے کھانوں کے نمونوں کیلئے بچے کھچےکھانےکی غیر موجودگی کی وجہ سے صحیح ماخذ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
البرٹا ہیلتھ اور پبلک ہیلتھ ایجینسی آف کینیڈا (پی ایچ اے سی) نے اے ایچ ایس کی پھیلاؤکی تفتیشی رپورٹ کا جائزہ لیا ہے۔
فوری حقائق
• مورخہ 4 ستمبر،2023ء کو، البرٹا ہیلتھ سروسز (اے ایچ ایس) نے کیلگری میں مشترکہ باورچی خانے سے منسلک 11 لائسنس یافتہ سہولت پر مبنی بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات میںE. coli O157:H7 (STEC) پیدا کرنے والے شیگا ٹاکسن (Shiga toxin)کے پھیلنے کا اعلان کیا۔
• مورخہ 24اکتوبر،2023ء کو، اے ایچ ایس نے پھیلاؤ کے ختم ہونےکا اعلان کیا۔ یہ پھیلاؤ کُل 51 دنوں تک جاری رہا اور اس نے بچوں کی دیکھ بھال کی کُل17 لائسنس یافتہ سہولیات کو متاثرکیا، جن میں اصل 11 جگہیں اور اضافی چھ سیکنڈری جگہیں شامل ہیں۔
• اکتوبر،2023ءمیں، البرٹا کی حکومت نے اس پھیلاؤ کے جواب میں غذا کے تحفظ اور لائسنس یافتہ سہولت پر مبنی چائلڈ کیئر جائزے کے پینل کے ممبران کی تقررّی کی۔
• جائزے کا پینل، جس میں لائسنس یافتہ سہولت پر مبنی بچوں کی دیکھ بھال، فوڈ سروس اسٹیبلشمینٹس اور پبلک ہیلتھ اور خوراک کی حفاظت کے بہترین طریقوں کے بارے میں علم رکھنے والے ممبران شامل تھے، جنہوں نے2 نومبر،2023ء کو باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا۔
• پینل کو لائسنس یافتہ بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور ان کی خدمت کرنے والے باورچی خانے میںغذا کی حفاظت کا جائزہ لینےکا کام تفویض کیا گیا۔ اس میں پبلک ہیلتھ ایکٹ، فُوڈ ریگولیشن، انسٹیٹیوشنز ریگولیشن، اَرلی لرننگ اینڈ چائلڈ کیئر ایکٹ اور ریگولیشن، اور قابلِ اطلاق معیارات، رہنما خطوط اور طریقہ ہائےکار شامل تھے۔
• اس کام میں مدد کیلئے، جائزے کے پینل نے متاثرہ والدین اور خاندانوں، متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں، موضوع کے معاملات کے ماہرین، تنظیموں اور ایسوسی ایشنوں اور عوام سے آراء لینےکیلئےمشغولیت کے اجلاسوں کا سلسلہ بھی منعقد کیا۔
• جائزہ لینے والے پینل کے ممبران میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
o رِک ہینسن(Rick Hanson)، سابق چیف آف پولیس، کیلگری پولیس سروسز
o ڈاکٹر جیمز کیلنر(James Kellner)، ماہر امراض اطفال اور متعدی امراض کے ماہر، البرٹا چلڈرنز ہسپتال، اور پروفیسر، کمنگ اسکول آف میڈیسن،یونیورسٹی آف کیلگری
o ڈاکٹر لِن میک مولن (Lynn McMullen)، پروفیسر ایمیریٹا(emerita) (ریٹائرڈ)، فیکلٹی آف ایگریکلچرل، لائف اینڈ انوائرمینٹل سائنس، یونیورسٹی آف البرٹا
o لیسلیایکینو (Leslie Echino)، مالک اور آپریٹر، اینابیلزکچن اینڈ بار
o ٹائلر شاپکا(Tyler Shapka)، مالک، ہاپ سکاچ چائلڈ کیئر لیمیٹڈ
o شینن ڈورم(Shannon Doram)، صدر اور سی ای او، وائی ایم سی اے کیلگری، ایسوسی ایشن سروسز

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca