160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے ،پنجاب کی سابق وزیر صحت یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنما عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر بات کر رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ کو بتایا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلا ئو
اس پر اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ ہم کر رہے ہیں تو یاسمین راشد نے سابق وزیر کو عمران خان کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کارکنوں کولے کر وہاں پہنچو۔
یاسمین راشد کے مطابق عمران خان انہیں کہہ رہے ہیں کہ فورا آئیں، جو نہیں آئیں گے انہیں ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب نے یہ بات براہ راست کہی۔