اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کے ٹیک آف ہوتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بوئنگ 757 طیارہ 12:25 PM پر پرواز UL 1076 کے طور پر نیویارک کے لیے روانہ ہوا۔اے ٹی سی کی جانب سے ہدایات ملنے پر پائلٹ نے طیارے کو ہوا میں تھام کر روانگی منسوخ کردی، پائلٹ طیارے کے ساتھ سمندر کا چکر لگاتا رہا۔ بعد ازاں طیارہ آدھے گھنٹے کے بعد لاس اینجلس ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا