اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں فائرنگ واقعات میں آئے روز اضافہ
ہونے لگا ، امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ایک ہی دن میں
فائرنگ کے 9 واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔
ایک ہی دن میں 9 فائرنگ میں 3 افراد کی ہلاکت کے ساتھ، شہر نے 1990 کی دہائی میں سب سے زیادہ
فائرنگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔شہر میں قتل و غارت اور پرتشدد جرائم میں ریکارڈ اضافہ اور پولیس عملے کی مشکلات
کے باعث شہریوں نے نیو اورلینز کو امریکہ کا ‘مڈر کیپیٹل قرار دیا۔ اس سال نیو اورلینز میں مختلف واقعات میں
یہ بھی پڑھیں
امریکہ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 18 زخمی
277 افراد ہلاک ہوئے جو 1996 کے بعد کسی ایک سال میں ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
شہر میں حالیہ بڑھتی ہوئی جرائم کی لہر پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میئر پارے کو نااہل قرار
دے دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کا میئر امن و امان برقرار رکھنے اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے
میں ناکام رہا ہے اور جرائم میں اضافے نے ان کی نااہلی کو عیاں کر دیا ہے۔شہر کی نئی عبوری پولیس سربراہ
مشیل ووڈفورک نے کہا کہ وہ شہر کے بڑھتے ہوئے جرائم کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے محکمہ پولیس کے
روایتی کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شہریوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں یہاں
رہتی ہوں اور میں آپ میں سے ہوں، اس لیے مجھے آپ کے طرز زندگی اور حفاظت کی فکر ہے۔