102
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے نئی دہلی میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھایا۔
ویتنام میں خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح انہوں نے مودی سے انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں سول سوسائٹی اور آزاد صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو جی 20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس میں صحافیوں کو ملاقات کے بعد سوال پوچھنے کی دعوت نہیں دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملاقات کے بعد بھارت کی جانب سے جاری بیان میں انسانی حقوق پر بات چیت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔