وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے. خط کے متن میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا.
خط میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری بہت اہم ہے. ہم امریکی پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے.
امریکی صدر نے خط میں کہا ہے کہ وہ پائیدار زرعی ترقی، پانی کے انتظام اور سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گےخط میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مضبوط کریں گے.
وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات انہیں مضبوط بنائیں گے.
166