امریکی صدارتی انتخابات،ووٹنگ شروع ،ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدارتی اور دیگر انتخابات کے لیے ٹیکساس سمیت مزید 9 امریکی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں لگی رہتی ہیں جو اپنے پسندیدہ امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے جلد ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ٹیکساس کے علاوہ فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنساس، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ایڈاہو اور نارتھ ڈکوٹا میں آج ابتدائی ووٹنگ شروع ہوئی۔امریکا میں عام انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔

صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں 2 ماہ میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے۔ پولز کے مطابق اگست تک ڈیموکریٹک امیدوار کمالاہرس کو غیر جانبدار اور تیسرے فریق ووٹرز کی حمایت کی وجہ سے برتری حاصل تھی لیکن اب ریپبلکن جھکاؤ والے ووٹرز ٹرمپ کے پیچھے جمع ہوگئے ہیں جس سے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ 8 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔