امریکی سینیٹرکا پاکستان کی صورتحال پر اظہار تشویش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش عوام کو معلومات تک رسائی کے بنیادی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

سینیٹر باب مینڈیز نے مزید کہا کہ پاکستان کو صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ صورتحال کی نگرانی۔ کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ،دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،امریکہ

ویدانت پٹیل نے کسی بھی پارٹی کو پسند یا ناپسند کرنے کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی کوئی پسندیدہ امیدوار یا پارٹی نہیں ہے۔ پاکستان میں مضبوط جمہوریت امریکہ کے مفاد میں ہے۔ ہم وہاں صرف جمہوری اقدار اور قانون کا احترام چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور اس کے ردعمل میں پھوٹنے والے ہنگاموں کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی جو تاحال بحال نہیں ہوسکی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔