متحدہ عرب امارات میں نئے فیملی قوانین کا اعلان،اپریل میں نافذ العمل ہوگا

 

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نئے قوانین کا اطلاق اماراتی اور غیر ملکی دونوں خاندانوں پر ہوگا۔نئے قانون کے تحت بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی کی جائے گی او قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

بچوں کی تحویل کے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے، نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل کی عمر بھی بڑھا دی گئی ہے۔عائلی قوانین کے تحت غیر مسلم ماؤں کو بھی اپنے بچوں کی کفالت کا حق دیا گیا ہے جب کہ 15 سال کے بچے خود فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کا نیا خاندانی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔