اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔آرمی چیف وقار الزمان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مخلوط حکومت چلائے گی، بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کرے گی، میں بنگلہ دیشی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم حسینہ واجد نے بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ سے ہندوستان روانہ ہو گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی فوج کے سربراہ نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی۔.
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلباء کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی کل تعداد 300 تک پہنچ گئی۔. بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق ان جھڑپوں میں 14 پولیس اہلکاروں سمیت 95 افراد ہلاک ہوئے۔. حکومت مخالف مظاہروں میں کل 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔.