سٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہوسکا،آئی ایم ایف ،پاکستان کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے دورہ پاکستان کے بعد بیان جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پروگرام کے نویں جائزے کے لیے 31 جنوری سے 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا ۔

دورے کے دوران پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کی گئی ، اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران مقامی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے، محصولات کے پائیدار اقدامات، غیر ٹارگٹڈ سبسڈیز میں کمی، غریب ترین افراد کی سماجی تحفظ میں اضافہ اور سیلاب زدگان کی مدد کے حوالے سے بھی اہم بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں قرضہ پروگرام کے لیے تمام معاملات طے پا گئے

بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں توانائی کے شعبے میں عملداری کو یقینی بنانے اور پاکستانی حکام سے توانائی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے گردشی قرضے میں کمی پر بات ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں کے نفاذ کا خیرمقدم کرتی ہے۔ پاکستان کے میکرو استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے سرکاری شراکت داروں کی مالی معاونت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

 حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس پر ریلیف حاصل کرلیا

فیصلہ کن پالیسیوں کا بروقت نفاذ پاکستان میں میکرو استحکام کا باعث بنے گا۔ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

دوسری جانب  سیکرٹری وزارت خزانہ حامد شیخ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف تقریباً ہر چیز پر متفق ہو چکے ہیں، کچھ نکات پر اختلافات ہیں اور ان پر فیصلہ کرنا آئی ایم ایف کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

سیکرٹری وزارت خزانہ نے کہا کہ ابتدائی اقدامات پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی دستاویز دے دی ہے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ عملے کی سطح کے معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

ایف نے پاکستان کے بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کردی، قرض کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد پاکستان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca