نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ۔قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں عباس آفریدی اور اسامہ میر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان پاکستان کی فائنل الیون میں بطور وکٹ کیپر شامل ہوں گے۔محمد رضوان اور صائم ایوب اوپن جبکہ بابر ون ڈاؤن، فخر زمان چوتھے، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر رہیں گے۔

عامر جمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں جبکہ عباس آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی۔پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل رہا ہے، بڑے مقابلوں میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن بدقسمتی سے، ان واقعات میں جو نتائج حاصل نہیں کیے جانے چاہیے تھے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ اس وقت ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے واپسی کی اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔