اعلان کردہ نیوزی لینڈ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں مائیکل بریسویل کو کپتان بنایا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے 9 اہم کھلاڑی آئی پی ایل اور 1 کھلاڑی کانٹی کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جب کہ مائیکل بریسویل پہلی بار کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔دورہ پاکستان کے لیے کیوی اسکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول میکونچی کو شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایڈم ملنے، جمی نیشام، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ اور ایش سوڈھی بھی کیویز ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ ٹم رابنسن اور ول او راکی کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ، ڈوین کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف شیڈول کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بنے ہیں جب کہ گلین فلپس، رچن رونڈا، کین ولیمسن اور مچ سینٹنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ول ینگ کانٹی کھیلنے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے جب کہ ٹام لیتھم ڈومیسٹک وعدوں کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے اور ٹم ساتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔