مرغی پہلےآئی یا انڈا ؟ جانیے دلچسپ سوا ل کا جواب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈا پہلے آیا یا پھر مرغی یہ ایک ایسا سوال ہے جو ایک طویل عرصہ سے زیر بحث ہے ، ابھی اتک اس کا کوئی حتمی اور ٹھوس جواب سامنے نہیں آیا ، آئیے جانتے ہیں کے اس سوال کے حوالے سے سائنس کیا کہتی ہے ایک سوال جو کافی عرصے سے زیر بحث ہے کہ مرغی پہلے آئی یا انڈا؟

یہ بات درست ہے کہ یہ ایک بہت ہی عجیب سا مسئلہ ہے ، اس حوالے سے یونانی فلسفی پلوٹارک نے جواب دیا کے دونوں پہلے آئے ،یہ ایک ایسا جواب ہے کہ جس سے کوئی بھی شخص مطمئن نہیں ہو سکتا ، کیونکہ یہ کیسے ممکن ہے کے دنوں ہی پہلے آئیں ظاہر سی بات ہے دونوں میں سے ایک تو لازمی پہلے آیاہو گا یا تو انڈا پہلے آیا اور اس میں سے چوزہ نکلا جو بڑا ہو مرغی یا مرغے کی شکل اختیار کر گیا یا پھر مرغی پہلے پیدا ہوئی جس نے بعد میں انڈا دیا اب سوال یہ کہ اگر مرغی پہلے آئی تو وہ پید اکیسے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شتر مرغ کے ساڑھے 7 ہزار سال پرانے انڈے دریافت

زمانہ قدیم میں چکن نام کا کوئی پرندہ نہیں تھا بلکہ اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ تھا جو جینیاتی طور پر چکن کے قریب تھا لیکن مکمل طور پر چکن نہیں تھا،اس پرندے کو پروٹو چکن کا نام دیا گیا ہے۔لہذا پروٹو چکن نے ایک بار ایک انڈا دیا جس میں جینیاتی تبدیلی تھی جس نے بچے کو اپنے والدین سے مختلف بنا دیا۔یعنی وہ انڈا اتنا مختلف تھا کہ اس نے مرغیوں کی ایک نئی نسل شروع کی۔تو انڈا پہلے آیا یا مرغی، پھر جواب ملتا ہے کہ انڈا پہلے آیا اور پھر مرغی۔

اب یہاں یہ سوال پید ہوتا ہے کہ پہلے پروٹو چکن آیا تھا یا پروٹو چکن کا انڈا، اب پتہ نہیں کب جواب آئے گا۔ ویسے ایک تحقیق کے مطابق پروٹو چکن نامی اس پرندے کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات سے تھا اور اسے انسانوں نے پالا تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر اس میں جینیاتی تبدیلیاں آئی تھیں۔

مزید پڑھیں

دنیا کا سب سے وزنی اڑنے والا پرندہ

ان پرندوں کے پالنے کے دوران ہی ایک نئی ذیلی نسل سامنے آئی جسے اب ہم مرغیوں کے نام سے جانتے ہیں۔یہ کب ہوا اس کا جواب دینا ناممکن ہے، لیکن ایک نظریہ بتاتا ہے کہ ایک وقت تھا جب پروٹو چکن کی دو مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے چوزے اپنے والدین سے ہٹ کر جدید مرغیوں کی شکل اختیار کر گئے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com