انسداد ہشتگردی عدالت نے عمران خان کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پرطلبی کے نوٹس جاری کردئیے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جان محمد، سردار بھوجی اور نعیم پنجوٹھا عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی جان محمد نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو روزانہ جیل سے عدالت لانا آسان نہیں ہے۔
جج ابوالحسنات نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ جیل سے روزانہ لانا مناسب نہیں، مقدمات میں ملزمان کی حاضری کو بھی نشان زد کیا جائے۔
وکیل صفائی جان محمد نے استدعا کی کہ پانچوں مقدمات کی مختلف تاریخیں رکھنے کے بجائے ایک تاریخ رکھیں۔
جج ابوالحسنات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف ایک دن آنا ہے، کیا مشکل ہے، شریک ملزمان کی تعداد زیادہ ہے، الگ سے حاضری کا انتظام کرنا مشکل ہوگا
چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو تھانہ رمنا، تھانہ سی ٹی ڈی اور سنگجانی میں 12 اکتوبر اور تھانہ گولڑہ میں 5 اکتوبر کو درج دو مقدمات میں طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com