انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے دونوں کے 10، 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
علی وزیر نے غلطی سے جج کو سپیکر کہہ دیا۔
علی وزیر کو چہرے پر کپڑا باندھ کر عدالت لایا گیا، علی وزیر روسٹرم پر آئے اور موقف اختیار کیا کہ کچھ غلط نہیں کہا گیا، ہم نے کہا ہم اپنا پیغام اسلام آباد پہنچانا چاہتے ہیں۔
سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے غلطی سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کو سپیکر کہہ دیا جس پر جج ابوالحسنات نے کہا کہ کوئی حرج نہیں، میں بھی سن رہا ہوں، آپ سپیکر کہہ سکتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، کتنا پیارا ہے ملک ہمارا
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com