323
ارد و ورولڈ کینیڈا (ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست توشہ خانہ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ 9 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں ۔۔۔۔۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی شروع
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کیا ہے۔