اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر قانون نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ازخود نوٹس کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ایسا معاملہ ہے جس کی تشریح کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ واضح ہے پہلے دو ججوں نے جو فیصلہ دیا ہے وہ بھی اسی رائے کا ہے۔ ہمارا موقف ہے کہ یہ پٹیشن چار تین سے مسترد ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تبصرے کی ضرورت نہیں۔ یہ بنیادی طور پر سات رکنی بنچ تھا۔ دونوں ججوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو الگ کر لیا تھا۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ قانون صدر نے توڑا جنہوں نے اسے نافذ کرنے اور پھر واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ہائی کورٹس میں مقدمات ابھی تک زیر التوا ہیں
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم آن ریکارڈ کہہ رہے ہیں کہ کوئی الیکشن سے بھاگنے والا نہیں۔ ہمارے وکیل نے کہا ہے کہ 35 ارب روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے۔