آئینی بنچوں کے ججز کی تقرری کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ دوبارہ جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا واضح طریقہ کار طے نہ ہو سکا اور یہ معاملہ دوبارہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، تاہم اجلاس میں آئینی بنچوں کے لیے ججز کی نامزدگی کے معیار یا قواعد پر کوئی حتمی اتفاق رائے نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ارکان قواعد سازی کے معاملے پر تقسیم رہے اور کسی متفقہ ڈھانچے پر پہنچنے میں ناکام رہے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ معاملہ براہِ راست جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا جائے۔ ہائی کورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر بھی کوئی نتیجہ اخذ نہ ہو سکا اور اس پر غور آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی بنچوں کے ججز کی تقرری کے لیے کوئی باقاعدہ اور تحریری طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا۔ اسی مقصد کے تحت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ایک ذیلی کمیٹی قائم کی تھی، جو اب تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔