اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش رفت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، ملاقات میں اہم سیکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اور اہم تقرریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران پاک فوج میں اہم تقرریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تقرری پر آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش رفت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 29 جولائی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں، ان کی تقرری موضوع بحث بن گئی ہے۔ سنیارٹی پر غور کیا جائے تو اس وقت پانچ لیفٹیننٹ جنرل نئے آرمی چیف کے امیدوار ہیں۔
ان امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چند ہفتے قبل لندن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر نواز شریف سے مشاورت کی تھی اور واپسی کے بعد تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا تھا۔