اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا آئینی حق ہے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے لانگ مارچ اور جلسوں نے اس ملک میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت نے قومی معیشت سمیت کئی شعبوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف لوگوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان ذاتی مفادات کے لیے ملک کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔