چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرز پر کی جائے گی،آئینی پیکج فی الحال خفیہ رکھا جارہا ہے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) حکومتی ذرائع کے مطابق نظام انصاف اور عدالتی اصلاحات سے متعلق 22 ترامیم کے پارلیمنٹ سے منظور کروانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے حکومت کے کسی رکن کو کل کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے، جس کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ آئینی پیکج، جسے خفیہ رکھا گیا ہے زیادہ امکان ہےاتوار کو منظور کیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتحادیوں کو صرف قانون سازی کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن انہیں اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں  ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی تقرری کی طرح کی جانی چاہیے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کے بعد پانچ سینئر ترین ججوں کی سمری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی جس میں سے وہ ان میں سے ایک کی بطور چیف جسٹس تقرری کی منظوری دیں گے۔. اس کے علاوہ ججوں کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کو یکجا کیا جائے گا جہاں ججوں کی تقرری کو حتمی شکل دی جائے گی۔.

حکومت کی رائے ہے کہ سینئر جج کی بطور چیف جسٹس تقرری سے قبل ہی لابنگ شروع ہو جاتی ہے، اس لیے ترمیم ضروری ہے۔. اس کے علاوہ ترامیم میں ہائی کورٹس کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca