پاکستان کی بھر پور جوابی کارروائی سے بھارت بوکھلا گیا،کشیدگی کم کرانے کیلئے عرب دنیا کے منت ترلے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) بھارت کی جانب سے بزدالانہ کارروائی کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جوا ب ، بھارت کا وہ ویلا ، عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کی اپیل

بھارتی حکام نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے رابطہ کیا ہے اور عرب حکمرانوں بالخصوص اماراتی حکام سے کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل بھی سامنے آیا۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی سے بچنا چاہیے کیونکہ کشیدگی علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دینا ضروری ہے۔بزدل بھارت نے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کرکے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کی، بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے 24 حملے کئے۔. بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 35 زخمی جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی طیارے مار گرائے جبکہ پاکستانی حملے میں بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہو گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔