171
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ گوادر کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے، اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سیکیورٹی صورتحال، سی پیک کی سیکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی
مزید پڑھیں
آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تاجر برادری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
آئی ایس پی آر کے آرمی چیف نے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج بلوچستان میں ترقی اور امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے لیے تعلیم، سولر سسٹم، فشریز، پانی، صحت اور کھیلوں کے منصوبوں کا اعلان کیا۔